قصور(نمائندہ خصوصی) گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودسوزی کرلی۔ بھسرپورہ کے نوجوان علی اصغر نے مبینہ طور پر گھریلو لڑائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بی ڈویڑن موقع پر پہنچ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس تھانہ بی ڈویڑن نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ واقعے کی اصل وجوہات اور دیگر حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔