چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتیں، ڈاکو ئوں نے زمیندار اور لیڈی ٹیلر سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود نواحی گا ئوں 113 سیون آر کے قریب تین مسلح ڈاکو ئو ں نے زمیندار سید بیدار بخت سے موٹرسائیکل ، موبائل فون اور نقدی جبکہ 39 بارہ ایل کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو ئوں نے اسلحہ کے زور پر لیڈی ٹیلر عزیزاں سے 20 ہزار نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔