شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے وزیر اعلیٰ آ فس کے ملازم کولوٹ لیا۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان محمد زاہد رسول رات کو جناح پارک کے قریب موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ 3 ڈاکوئو ں نے 32600 نقدی، 70 ہزار مالیت کا موبائل فون، اے ٹی ایم ، قومی شناختی کارڈ ودیگر قیمتی سامان چھین لیا، تھانہ سٹی ڈویڑن پولیس نے محمد زاہد رسول کی تحریری درخواست پر مقدمہ تو درج کر لیا مگر ابھی تک پولیس ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔