دوبیوپاریوں،پروفیسر کولوٹ لیا،بیوپاری مزاحمت پر زخمی

56 بارہ ایل کے قریب رمضان پرفائرنگ،پروفیسرسے95 ہزارلوٹ لئے
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)دوبیوپاریوں اورپروفیسر کولوٹ لیا،ایک بیوپاری مزاحمت پر زخمی ہوگیا۔تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود 56 بارہ ایل کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ئوں نے 12 والی منڈی سے واپس آنیوالے دو بیوپاریوں کو لوٹ لیا۔ مزاحمت پر فائرنگ سے رمضان ولد غلام حسین سکنہ 88 بارہ ایل شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی بیوپاری کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں 39بارہ ایل چوک میں امانت شاکر پروفیسر گورنمنٹ کالج چونیاں بس کے انتظار میں کھڑے تھے کہ دو کار سوار ڈا کو پستول دکھا کر ز بر دستی بٹھا کر لے گئے اور 95 ہزارلوٹ کر کار سے اتار کر فرار ہو گئے۔