ظفروال(خصوصی رپورٹ) تھانہ کی حدود میں دن دہاڑے ڈاکو ناکہ ،16افرادْکو لوٹ لیا گیا، بتایا جاتا ہے نواحی گا ئوں جگال کی مرکزی گزرگاہ پر ڈاکو ئوں نے ناکہ لگا لیا راہ گیروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹتے رہے ،ڈاکو ئوں نے موبائلز،نقدی اور ہنڈا 125موٹر سائیکل چھین لی، ڈاکو اپنی چائنہ موٹر سائیکل چھوڑ کر نئی موٹر سائیکل لے گئے، شہر اور گردونواح میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، مسلسل وارداتوں سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔