موٹرسائیکل سوار ڈاکو ئوں نے سیل مین کولوٹ لیا

خانقاہ ڈوگراں (خصوصی رپورٹ) خانقاہ ڈوگراں میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار ڈاکو ئوں نے نجی کمپنی کے سیل مین سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، نجی کمپنی کا سیل مین وارث، میاں علی گا ئوں میں سامان فروخت کر کے واپس آرہا تھا کہ میاں علی روڈ پر ٹینکی کے قریب دو نقاب پوش موٹرسائیکل سوار ڈاکو 96 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس نے متاثرہ سیل مین کی تحریری درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔