لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے 11 سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق اشتہاری یعقوب عرف ڈی سی کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 32 تولہ سونا اور دیگر سامان کی لوٹ مار کی تھی۔