ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری پکڑے گئے

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو جوہر ٹاؤن کے علاقے رانجھا روڈ سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق اہلکاروں نے گشت کے دوران دونوں افراد کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر ای پولیس ایپ کے ذریعے ان کا ریکارڈ چیک کیا، جس پر معلوم ہوا کہ وہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں گرفتار ملزمان، وقار اور سیف، کے خلاف لاہور اور چھانگا مانگا کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، چوری اور گینگز سے متعلق 38 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی کارروائی کے بعد دونوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ جوہر ٹاؤن اور تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن اختر نواز نے ڈولفن سکواڈ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے تاکہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی ممکن ہو سکے۔