لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کوٹ لکھپت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے14سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو بہاولنگر سے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کوٹ لکھپت نعیم اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے14سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم لیاقت علی کو بہاولنگر سے گرفتار کرلیا ملزم لیاقت علی 2011 سے لاہور پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق اشتہاری ملزمان کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے