قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹبی سٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انچارج انویسٹی گیشن ٹبی سٹی محمد جاوید کے مطابق ملزم امجد خان چند ماہ قبل معمولی تلخ کلامی پر نوجوان شہری فراز کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔