لاہور (خصوصی رپورٹ)ایئر سیال نے ابو ظہبی کیلئے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ترجمان ایئر سیال نے بتایا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتے میںچار پروازیں روانہ ہونگی۔ ایئرپورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا ،مسافروں کو پھول بھی پیش کیے گئے۔