شادی نہیں کرنی نوجوان نے خودکو گولی مارلی

دوران ڈکیتی نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا ،علی حیدر نے دوران تفتیش جرم تسلیم کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا نوجوان نے شادی سے بچنے کے لئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کی، گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی۔ترجمان نے کہا ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا، تحقیقات کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دیا، ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں،24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس حقائق تک پہنچ گئی۔ترجمان کا کہنا تھا زخمی نوجوان علی حیدر نے جرم تسلیم کیا، بیان ریکارڈ کر ایا۔