نوجوان نے گولی مارلی ،نشئی نے نس کاٹ لی

مغلپورہ کا حمزہ گھریلو پریشانیوں سے تنگ تھا ،ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا ، نس کاٹنے والا نشئی ندیم موقع پردم توڑ گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں نوجوان نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر جبکہ ایک نشئی نے نشہ نہ ملنے پر خودکشی کر لی۔ایدھی فاوٓنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مغلپورہ میں نوجوان حمزہ نے گھریلو پریشانیوں سے دلبراشتہ ہوکر خود کو گولی مار لی اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ مغلپورہ میں ہی نشے کے عادی ندیم نامی شخص نے نشہ نہ ملنے پر اپنی نس کاٹ لی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے روانہ کرکے کارروائی کا آغازکردیاہے۔