کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ویڈیو سانگ میں شراکت داری کی خبریں وائرل

کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ویڈیو سانگ میں شراکت داری کی خبریں وائرل

خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی اور ہندوستانی کامیڈین و ریپر منور فاروقی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں فنکار ایک ویڈیو سانگ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

 حالیہ دنوں میں دونوں کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ ہاتھ جوڑے کھڑے نظر آ رہے ہیں، اور اسی تصویر کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں اس ویڈیو سانگ میں شریک ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی، جو ہندوستانی کامیڈی اور ریپ کی دنیا کے جانے مانے نام ہیں، جلد ہی ایک ویڈیو سانگ میں نظر آئیں گے، جس میں کنزا ہاشمی بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ دونوں کی شراکت داری نے ان کے مداحوں کو کافی پرجوش کر دیا ہے اور وہ انہیں اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

کنزا ہاشمی کے لیے یہ نیا تجربہ نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل 2023 میں وہ بھارتی اداکار و میزبان کرن واہی کے ساتھ راحت فتح علی خان کے ویڈیو سانگ میں کام کر چکی ہیں، جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو سانگ میں کنزا نے اپنے خوبصورت اور دلکش انداز سے سب کو متاثر کیا تھا۔اب جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی اور منور فاروقی کی جوڑی کا ذکر ہو رہا ہے، دونوں فنکاروں کے چاہنے والے خاص طور پر پاکستان اور بھارت میں اس ویڈیو سانگ کے ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔