شہریار منور کی 'شبِ موسیقی' میں ماہرہ خان کا شاندار ڈانس، ویڈیو وائرل

شہریار منور کی 'شبِ موسیقی' میں ماہرہ خان کا شاندار ڈانس، ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شہریار منور کی شادی کی تقریب سے ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں قوالی نائٹ، مہندی، اور شبِ موسیقی کی محافل شامل ہیں۔ ان تقریبات میں پاکستان کے کئی مشہور فنکاروں نے شرکت کی، اور سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ماہرہ خان نے اپنے دوست شہریار منور کی شادی کے موقع پر شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کی، جس میں وہ مادھوری ڈکشت کے معروف گانے "گھاگرا" پر پرفارم کرتی نظر آئیں۔ اس ویڈیو میں ماہرہ خان کے ساتھ ایک اور فنکار بھی موجود ہیں۔شہریار منور کی شبِ موسیقی کی تقریب میں متعدد معروف فنکاروں نے شرکت کی، جن میں احد رضا میر، ثروت گیلانی، عاصم رضا، فہد مرزا سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس تقریب میں ان فنکاروں کی شرکت نے محفل کو مزید جاذبِ نظر اور یادگار بنا دیا۔