پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین و شاعر منور فاروقی کی اچانک انٹری نے شائقین کی توجہ کا مرکز بنائی۔
ویڈیو میں کنزہ ہاشمی ایک گیت کو سنتے ہوئے اس سے لطف اندوز ہو رہی تھیں کہ اچانک منور فاروقی اسکرین پر آ گئے اور گانا گانے لگے۔کنزہ ہاشمی نے منور فاروقی کو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا اور پوچھا، "آپ کون ہیں؟" پھر کہا، "کیا عجیب لوگ ہیں یار، ویڈیو خراب کر دی۔" منور فاروقی نے انہیں بتایا کہ وہ وہی شخص ہیں جس کے گانے پر وہ لطف اندوز ہو رہی ہیں، لیکن پھر خاموش ہو کر چلے گئے۔ اس کے بعد، منور فاروقی نے اچانک کنزہ ہاشمی کا موبائل چھین کر بھاگنے کی کوشش کی اور کہا، "مجھے نہیں جانتی ناں، اب ڈھونڈے گی مجھے اور ویزا بھی نہیں ملے گا۔"
کنزہ ہاشمی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، "ویزا تو ان کو بھی نہیں ملے گا۔"
یاد رہے کہ کنزہ ہاشمی کی بھارت میں بھی مقبولیت ہے، اور وہ بھارتی گلوکاروں کے ساتھ گانے میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے میں کام کیا تھا اور گزشتہ سال بھارتی گلوکار جوش برار کے گانے "تیرے بنا نہ گزارا اے" سے بھی شہرت حاصل کی۔