بہاولپور میں قتل کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تھانہ بغداد الجدید کے علاقے میں بیوی اور شوہر کے درمیان جھگڑے کے دوران بیوی کے بھائیوں نے اپنے بہنوئی پر تشدد کیا اور اسے زہر پلا دیا۔
پولیس کے مطابق، 26 سالہ دلشاد پر تشدد اور زہر دینے کے بعد وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور بیوی سمیت چھ افراد کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔