لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک دلخراش قتل کا واقعہ پیش آیا، جس میں 40 سالہ آصف کو اس کے سالہ اور بہنوئی رزاق نے نشے کی حالت میں لوہے کے راڈ سے وار کر کے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع 15 پر موصول ہوئی، جس پر نشتر کالونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم رزاق کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نفری موقع پر پہنچ کر کارروائی کی نگرانی کی، اور فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آصف اور رزاق کے درمیان خاندانی تنازع موجود تھا، اور قتل کے واقعے میں آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔واقعے کے بعد مقامی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور اہل خانہ بھی صدمے میں مبتلا ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی گئی تاکہ انصاف بروقت فراہم کیا جا سکے۔