کراچی میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارنگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر کا موسم خشک رہے گا اور راتوں میں خنکی کا سامنا ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ہوائیں شمال مشرق کی سمت سے چلیں گی جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ اگلے چند دنوں میں کراچی کے وسطی اور بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔یہ موسم کراچی کے شہریوں کے لیے سردیوں کی آمد کی ایک واضح علامت ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دھند اور سردی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔