کراچی میں سردی کی شدت برقرار، آئندہ 24 گھنٹوں میں خشک موسم کی پیش گوئی

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، آئندہ 24 گھنٹوں میں خشک موسم کی پیش گوئی

کراچی میں سردی کی شدت کا سلسلہ جاری ہے، اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کے سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر تک کم ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں شمال مشرقی سمت سے 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں سردی کی شدت اور دھند کی موجودگی کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔مزید برآں، محکمہ موسمیات نے 18 سے 20 جنوری تک پاکستان میں بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے دوران پنجاب بھر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔