درجنوں بیمار ، محکمہ جنگلات تاحال ہلاکتیں روکنے اور بیماری کے سدباب میں ناکام
متعلقہ محکمے کو اس سنگین صورتحال میں فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے ، علاقہ مکین
تھرپارکر (خصوصی رپورٹ) تھرپارکر کے علاقوں کھارو بجیر سمیت دیگر مختلف دیہاتی علاقوں میں موروں میں پراسرار بیماری پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پراسرار بیماری سے اب تک 50 سے زائد مور ہلاک ہو چکے ہیں اور درجنوں دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، تاہم یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ محکمہ جنگلات نے ابھی تک موروں کی ہلاکتیں روکنے اور بیماری کے سدباب کے لئے کوئی م ئوثر اقدامات نہیں کیے ہیں۔ اس صورتحال میں ماہرین صحت اور ماحولیات کی جانب سے پراسرار بیماری کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ مکینوں کے مطابق متعلقہ محکمے کو اس سنگین صورتحال میں فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے تاکہ مزید موروں کی ہلاکت کو روکا اور بیماری کے پھیلا ئو کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ مقامی افراد کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کر کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔