صحرائے تھر میں پراسرار بیماری کا شکار ہوکر 100 مور ہلاک

تھرپارکر(آئی این پی )صحرائے تھر میں گرم موسم کے آغاز کے ساتھ ہی قدرتی حسن کے خوبصورت پرندے مور ایک بار پھر موذی اور پراسرار بیماری کا شکار ہو گئے، جس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد مور ہلاک ہو گئے ۔ تھرپارکر کے مختلف علاقوں خصوصا مٹھی، ڈیپلو، کلوئی اور اطراف کے دیہی گوٹھوں میں اس وقت نہ صرف مور تیزی سے مر رہے ہیں، بلکہ درجنوں مور اس وقت شدید بیماری میں مبتلا ہو کر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مقامی افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر مرے ہوئے موروں کی تصاویر اور وڈیوز شیئر کر کے حکام بالا کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا جارہا ہے