بلوچستان، کے پی، کشمیر کے پہاڑوں پر برف ہی برف‘راستے بند

لاہور(آئی این پی)بالائی علاقوں میں برف کا طوفان، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر کے پہاڑوں پر برف ہی برف پڑ گئی۔مستونگ، کوئٹہ، زیارت، کوژک ٹاپ، خانو زئی، کان مہتر زئی برف سے ڈھک گئے، وادی نیلم میں شدید برفباری ہوئی، گریس ویلی کی مین شاہراہ سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بند کر دی گئیں، استور کے بالائی علاقوں میں کئی کئی انچ برف پڑ چکی۔کالام اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا