کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان

استور(آئی این پی )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے دوسری جانب سیاحتی مقام پر شدید برفباری سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہا، استور میں بر ف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھی بارش اور برف باری سے سردی کی شدت برقرار رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چترال،دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،باجوڑ،مہمند،تورغر،بٹگرام،ہری پورمیں تیز بارش کاامکان ہے، مانسہر ہ،ایبٹ آباد،صوابی،مردان،پشاور،چارسدہ،نوشہر ہ،کوہاٹ میں بھی بارش کاامکا ن ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہنگو، کرک، لکی مروت،بنوں،خیبر،اوکزئی،شمالی وجنوبی وزیرستان میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور پنجاب کے کئی شہروں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔