برسلز (آئی این پی )یورپ کی بلند ترین عمارت کسی شہر کے فلک بوس ٹاور یا جدید ڈھانچے کی شکل میں نہیں بلکہ ایک تاریخی کیبن نما عمارت ہے جو اٹلی کے برفانی الپس میں ایک انتہائی مشکل مقام پر واقع ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ عمارت مارگریٹا ہٹ کے نام سے مشہور ہے اور سطح سمندر سے تقریبا 15 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے یورپ کی سب سے بلند عمارت کے طور پر جانی جاتی ہے۔