چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈائون
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔کوئٹہ، چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی، زیارت شہر میں رات سے اب تک 3 انچ برف پڑچکی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بارش اور برفباری سے شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈان ہوگیا۔برفانی طوفان کے باعث کوژک ٹاپ میں روڈ کلیئرنس آپریشن بھی معطل ہوگیا ہے، جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اور کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ سوموار تک جاری رہے گا۔