ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت کے دوران عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھے۔ عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعلیٰ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے اور کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، جو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قائم کیا۔ مقدمے میں الزام ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن بیانات دے کر ان کی ساکھ متاثر کی گئی۔عدالتی حکم کے بعد قانونی کارروائی میں تیزی آنے کا امکان ہے اور آئندہ سماعت پر پیش رفت متوقع ہے۔