اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر پہلے سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔تاہم سینیئر سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں مزید کارروائی نہ ہو سکی، جس کے بعد عدالت نے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ریاستی اداروں سے متعلق مبینہ گمراہ کن بیانات اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل ہیں۔