ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کے ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، لیکن تفتیشی افسر کی جانب سے چالان پیش نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور کہا کہ اگر چالان پیش کیا جائے گا تو پھر ہی روف حسن کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔