بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں دو شہادتیں ہوئیں۔ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کو خودکش بمبار کی گاڑی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری تھا۔آپریشن کے دوران، خوارج نے حملہ کیا اور بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں حملہ آوروں کے 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ، ماہ مقدس میں بھی خوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری ہیں، جو ان کے اسلام سے کوئی تعلق نہ ہونے کا ثبوت ہے۔ طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے سے ناکام ہے۔پاکستان خوارج کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا، اور سیکیورٹی فورسز کی 'عزمِ استحکام' کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔