بالیوڈ کے معروف کامیڈین اداکار راج پال یادیو نے تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد ایک منفرد مطالبہ

بالیوڈ کے معروف کامیڈین اداکار راج پال یادیو نے تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد ایک منفرد مطالبہ

عدالتی احکامات کے تحت، خود کو جیل حکام کے حوالے کرنے کے چند روز بعد، یادیو کو رہائی ملی۔

اس دوران، انہوں نے عوامی اور فلمی برادری کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔رہائی کے بعد، اپنے آبائی ضلع شاہجہاں پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، 54 سالہ اداکار نے کہا کہ انہیں اس مشکل وقت میں لوگوں کی محبت اور حوصلہ افزائی ملی، جس کے لئے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔اس موقع پر، انہوں نے جیل کے نظام سے متعلق ایک تجویز بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے لیے سگریٹ نوشی کے لیے علیحدہ اور مخصوص جگہ ہونی چاہیے، جیسا کہ ریلوے اسٹیشنز اور ایئرپورٹس پر مخصوص مقامات ہوتے ہیں۔راج پال یادیو نے کہا کہ جیلوں کو صرف سزا دینے کے مقاصد کے بجائے، اصلاحی مراکز بنایا جانا چاہیے، جہاں قیدیوں کو ایک منظم ماحول اور بہتر سہولیات فراہم کر کے مثبت تبدیلی کی طرف لایا جا سکے۔یاد رہے کہ، نئی دہلی ہائی کورٹ نے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں دی گئی رعایت واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت دی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل حکام کے سامنے پیش ہوں۔ عدالتی حکم کے مطابق، انہوں نے تہاڑ جیل میں خود کو پیش کیا، اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں رہائی ملی۔