مشہور کامیڈین سنیل پال کے مبینہ اغوا کے بعد، ان کی اہلیہ سریتا پال نے تصدیق کی ہے کہ وہ محفوظ طریقے سے گھر واپس آ گئے ہیں۔
سریتا پال نے پولیس میں اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ای ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے سریتا نے کہا، "سنیل جی گھر واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے اغواکاروں کے بارے میں پولیس کو بیان دیا ہے اور پولیس ہماری مدد کر رہی ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ باقی تفصیلات پولیس کی اجازت کے بعد ہی خیر خواہوں سے شیئر کی جائیں گی۔