مشہور بھارتی اداکار راجپال یادیو کے والد نورنگ یادیو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وہ طویل عرصے سے بیماری کا شکار تھے اور طبی علاج کے باوجود ان کی حالت میں بہتری نہ آئی۔ 24 جنوری کو وہ انتقال کر گئے۔راجپال یادیو حال ہی میں تھائی لینڈ سے واپس آئے تھے اور دہلی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پہنچے تھے۔ ان کے والد کی وفات پر راجپال یادیو نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اس غم کی گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے راجپال یادیو کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، جس میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور راجپال یادیو نے اس پر مزید کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ ایک صوتی پیغام میں انھوں نے اپنے مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔