پی سی ون گورننگ باڈی میں پیش کرنے کیلئے منظور

ادارے کیلئے مستقل ریونیو اور مالی استحکام کے نئے مواقع پیدا ہوں گے:سکندر ذیشان 
لاہور (خصوصی رپورٹ )پھاٹا کا شہری ترقی، سکیموں کی اپ گریڈیشن اور پائیدار مالی ماڈل کی جانب اہم قدم۔ڈی ڈی ڈبلیو پی نے 11 منصوبوں کے پی سی ون گورننگ باڈی میں پیش کرنے کیلئے منظور کرلیے۔ڈی جی پھاٹا خواجہ محمد سکندر ذیشان کی زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس ہوا۔اجلاس میں پھاٹا کی مختلف ہا ئوسنگ سکیموں کی بحالی سے متعلق ترقیاتی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سکیموں کی بحالی کے پی سی ون ، تکنیکی اور مالی پہلو ئوں پر غور کیا گیا۔ ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کا کہنا ہے کہ منصوبوں سے ادارے کیلئے مستقل ریونیو اور مالی استحکام کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ بحالی منصوبوں سے انفراسٹرکچر کی بہتری اور رہائشی سہولیات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ بحالی اقدامات ، پھاٹا کے اثاثوں کی قدر میں اضافے کی حکمت عملی ہے۔