لاہور (خصوصی رپورٹ) واسا پنجاب کی گورننگ باڈی میں مزید ممبران کا اضافہ کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد واسا پنجاب کی گورننگ باڈی میں 4 ٹیکنیکل ممبران نامزدکئے گئے،ممبران کو 3 سال کیلئے نامزد کیاگیا۔واٹر سپلائی ایکسپرٹ پروفیسر ڈاکٹر عتیق طارق، سینی ٹیشن کیٹیگری میں انجینئر انوار الحق طور ، ہائیڈرلوجی کیٹیگری میں حبیب الرحمن مغل، لا کیٹیگری میں سلمان احمد ممبر نامزد کئیگئے۔ سیکرٹری ہا ئوسنگ نے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔