پنجاب کی تمام جیلوں میں باڈی سکینرز نصب کرنے کافیصلہ جسم کے اندر چھپائی اشیا ء بھی نمایاں ہو جائیں گی

اکتالیس باڈی سکینرز کی تنصیب پر 25 کروڑ  کے اخراجات آئیں گے، نیم سرکاری ادارے کو کنٹریکٹ کا اجرا کردیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر ) جیلوں میں منشیات اور اشیائے ممنوعہ کی روک تھام کے لئے جدید نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔جیل حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں باڈی سکینرز نصب کئے جائیں گے جس  سے جسم کے اندر چھپائی گئی اشیا بھی نمایاں ہو جائیں گی،اکتالیس باڈی سکینرز کی تنصیب پر 25 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ جیل حکام کے مطابق باڈی سکینرز کے ذریعے جیل میں آنے والے ہر قیدی کو سکین کیا جائیگاجس کے نتیجے میں مینول چیکنگ میں سامنے آنے والی خامیاں دور ہو جائیں گی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسیران سیمینول چیکنگ کے دوران منشیات برآمدہوتی ہے،باڈی سکینگ سے جسم کے اندر چھپائی گئی اشیا بھی نمایاں ہو جائیں گی۔ جیل حکام کے مطابق جیلوں میں سامان کی چیکنگ کے لئے سکینرز پہلے سے موجود ہیں،باڈی سکینرز پہلے سنٹرل جیلوں میں نصب کئے جائیں ،باڈی سکینرز کی تنصیب کے لئے نیم سرکاری ادارے کو کنٹریکٹ کا اجرا بھی کردیا گیا ہے۔