لاہور ڈویژن:3لاکھ راشن کارڈز تقسیم

لاہور (خصوصی رپورٹ)کمشنرلاہورڈویڑن مریم خان نے کہا ہے کہ لاہور ڈویڑن میں 3لاکھ 27 ہزار412حقداروں کو رمضان راشن کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں، 1لاکھ 38ہزار694مستحقین کی دہلیز پر جاکر رمضان کارڈز وصول کرائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10رمضان تک ہر حقدار کی دہلیز پر ایکٹیویٹڈ کارڈ فراہم کیا جائیگا، رمضان کارڈ میں10ہزار روپے حقدار کیلئے ہیں۔کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے 23 سمیت لاہور ڈویڑن میں 51رمضان دسترخوان فعال ہیں، اضلاع رمضان نگہبان دسترخوانوں کی تعداد بڑھائیں بہت بڑی خدمت ہے۔کمشنر لاہور ڈویڑن مریم خان کی زیر صدارت ڈویڑنل اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان نگہبان راشن کارڈز تقسیم، رمضان دسترخوان، سہولت بازار، پرائس کنٹرول کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ لاہورڈویڑن میں 31 رمضان سہولت بازار فعال ہیں، پرائس کنٹرول کیلئے 24گھنٹے میں 8329انسپیکشنز کی گئی جس میں سے 496اوورچارجنگ پائی گئیں، ناجائز منافع خوری پر 8لاکھ 76ہزار روپے جرمانہ عائد، 6 ایف آئی آر درج اور 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔