لاہور (سپیشل رپورٹر )پنجاب میں اقلیتی برادری میں مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہوگیا۔لاہور میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اقلیتی کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے اقلیتی برادری میں کارڈز تقسیم کیے۔ کارڈز بائیومیٹرک کی ویریفکیشن کے بعد تقسیم کیے گئے۔ اقلیتی برادری کو ماہانہ 10 ہزار 5 سو روپے کی ادائیگی کی جائے گی