نیب میں سپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن قائم ، محمد طاہر ڈویژن کے نئے ڈی جی تعینات

اسلام آباد(آئی این پی )قومی احتساب بیورو (نیب)  میں اسپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن قائم کر دیا گیا  ۔ چیئرمین نیب نے اس کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے۔دستیاب دستاویز کے حوالے سے رپورٹ کے  مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن کا الگ سے ڈائریکٹر جنرل ہوگا جو براہ راست چیئرمین نیب کو جواب دہ ہوگا جبکہ گریڈ 21 کے محمد طاہر کو اس ڈویژن کا نیا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔یہ اسپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن (ایس آئی ڈی) تمام ہائی پروفائل کیسز کو دیکھے گا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور لینڈ ڈائریکٹوریٹ کو بھی ایس آئی ڈی میں ضم کر دیا گیا ہے۔