اقلیتی کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے کیمپ آفس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس کا مقصد درخواستوں کی تصدیق، اقلیتی کارڈز کی تقسیم اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔