اقلیتی کارڈز کی تقسیم کا آغاز

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب میں اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہوگیا۔لاہور میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اقلیتی کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے اقلیتی برادری میں کارڈز تقسیم کئے۔ کارڈز بائیومیٹرک کی ویری فکیشن کے بعد تقسیم کئے گئے۔ ماہانہ 10 ہزار 5 سو روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔