چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ کسووال اور تھانہ غازی آباد کی حدود میں نقب زنی کی وارداتیں، چور دو بکرے، لاکھوں روپیکی نقدی وزیورات، لاکھوں مالیت کی لکڑی چوری کرکے فرارہوگئے۔ نواحی گا ئوں چک نمبر 117 بارہ ایل میں چوروں نے واجد علی کے گھر سے دو بکرے مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے۔ چک نمبر 3 چودہ ایل میں محمد جاوید سیلز مین کے گھر سے دولاکھ 73 ہزار روپے نقدی و زیورات۔ چک نمبر 174 نوایل میں فارسٹ گارڈ وسیم اکرم کے جنگل سے ایک لاکھ 79 ہزار روپے کی لکڑی لوٹ کر فرار ہو گئے۔