متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے ، زیورات سے محروم

گرین ٹاون، شفیق آباد سے گاڑیاں ، گڑھی شاہو، شمالی چھاونی اور بادامی باغ سے موٹرسائیکل چوری
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق جوہر ٹاون میں خاور سے1لاکھ 30ہزار روپے اور موبآل فون,شادمان میں سجاد سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں صابر سے 1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,اچھرہ میں مدثر سے 1لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون,ساندہ میں عبدالغفار سے1 لاکھ روپے موبآل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.گرین ٹاون اور شفیق ٓباد سے گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو شمالی چھاونی اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔