ٹبی سٹی ،گارڈن ٹائون ،مغلپورہ ،شادباغ ، ریس کورس میں شہری لٹ گئے
دومقامات پر گاڑیاں ، مصری شاہ، مناواں ،مزنگ سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ٹبی سٹی میں رضا سے 1لاکھ40ہزار ، زیورات،سامان،گارڈن ٹائون میں کرامت سے 1لاکھ35 ہزار وموبائل ،مغلپورہ میں اسد سے 1لاکھ 25ہزار وموبائل ،شادباغ میں طارق سے1 لاکھ 15 ہزار وموبائل ،ریس کورس میں عاطف سے ڈاکو 1لاکھ 10 ہزار، موبائل ودیگر سامان لوٹ کے فرارہوگئے ۔ڈیفنس،شاہدرہ سے گاڑیاں ، مصری شاہ، مناواں اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔