وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

 مانگا منڈی، کوٹ لکھپت، شاہدرہ اور دیگر علاقوں میں شہریوں کو لوٹ لیا گیا
 لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں رئوف سے تین لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں عنصر سے تین لاکھ روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں ظہیر سے دو لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں فیصل سے تین لاکھ روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں مستقیم سے دو لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ گلبرگ میں ساجد سے تین لاکھ 35 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ دوسری جانب کوٹ لکھپت اور لوئر مال سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹائون اور گجر پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔