گھروں ، فیکٹری سے لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات چوری

وارداتیں تھانہ کسووال، تھانہ شاہکوٹ ، تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں ہوئیں
 عباس ساڑھے 5لاکھ، خوشی 8لاکھ ، حمزہ 15لاکھ ، ساجد 2لاکھ روپے سے محروم 
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ کسووال، تھانہ شاہکوٹ اور تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں گھروں ، فیکٹری سے لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات چوری کرلئے گئے۔ چور نواحی گاو?ں 31 چودہ ایل میں سید عباس کے گھر سے پانچ لاکھ 50 ہزارروپے نقدی، اڈہ اقبال نگر پر ساجد منظور کی فیکٹری سے 2 لاکھ روپے نقدی، چک نمبر 46 بارہ ایل میں خوشی محمد کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے کے طلائی زیورات، چک نمبر 40 بارہ ایل میں حمزہ زوہیب کے گھر سے نقدی زیورات 15 لاکھ 70 ہزارروپے چوری کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے سید عباس، ساجد منظور، خوشی محمد اور حمزہ زوہیب کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔