فیکٹری گودام میں آتشزدگی،کاٹن جل کر خاکستر

 آگ نے بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا ، وجہ شاٹ سرکٹ 
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) کاٹن فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی، گودام میں پڑی جنس جال کر خاکستر ہوگئی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا۔ ذرائع کے مطابق نیو غلہ منڈی چیچہ وطنی میں کاٹن فیکٹری کے گودام میں صبح تقریباً 6 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ گودام میں پڑی لاکھوں روپے مالیت کی جنس جل کر خاکستر ہوگئی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں فیملی رہائش پذیر تھی، جس کو ریسکیو ٹیم نے بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔