فیصل آباد(خصوصی رپورٹ) فیصل آباد کی کاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، فیکٹری کے ملبے سے مزید 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے علاقے لہلاں کے قریب کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے تیسرے مزدور کی لاش نکال لی ہے، جاں بحق 25 سالہ عدنان جام پور کا رہائشی تھا