شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) قصبہ کھاریانوالہ کے قریب نوید نواز ٹیکسٹائل ملز کے کاٹن گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ گودام میں موجود مزدوروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔