ایک ماہ میں سائیکل چوری کے 20 مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 20، مویشی چوری کے 80 مقدمات درج ہوئے ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن 6، 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہے، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 4، سول لائنز ڈویڑن میں سائیکل چوری کی 2 وارداتیں ہوئیں، جبکہ سٹی اور صدر ڈویڑن میں سائیکل چوری کا ایک، ایک مقدمہ درج کیا گیا ذرائع پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویڑن 30 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویڑن میں 25، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں مویشی چوری کے 12 مقدمات کا اندراج ہوا، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 7، سٹی ڈویڑن میں مویشی چوری کی 4 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویڑن میں ماہ جنوری کے دوران مویشی چوری کے 2 مقدمات درج کئے گئے۔